لندن: کہیں جنگ کا الارم تونہیں بجنے والا ! برطانیہ نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا،اطلاعات کے مطابق امریکا ایران کشیدگی اور ملک میں خطرے کے باعث برطانیہ نے تہران میں تعینات اپنا سفیر وطن واپس بلا لیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے ایران میں تعینات سفیر راب میکئیر کو واپس لندن طلب کرلیا۔ یوکرینی طیارہ حادثے کے باعث تہران میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کے باعث سفیر کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پورے بھارت میںپھیل گیا ، کٹیہار…
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں برطانوی سفیر کو حکومت مخالف مظاہرے سے گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں ایرانی حکومت نے برطانوی سفیر راب میکئیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا۔ گرفتاری کے بعد حکومت کے حامی مظاہرین نے برطانوی سفیر کا پُتلا جلایا اور برطانیہ مخالف نعرے بازی بھی کی۔دوسری طرف برطانوی حکام کا کہنا ہےکہ جان کے خطرے کی وجہ سے برطانوی سفیر تہران سے لندن واپس آئیں گے۔
بھارتی مکاری ، کام آگئی ، پاکستان اور ملایئشیا کے درمیان پام آئل کا تجاری معاہدہ…
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے بعد برطانوی سفیر نے حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ البتہ راب میکئیر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ صرف حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں تعزیتی تقریب میں گئے تھے اور شمعے روشن کی تھیں۔اس واقعے کے بعد حکومت کے حامی حلقوں نے برطانوی سفیر کے خلاف ریلی نکالی اس دوران برطانیہ مخالف نعرے لگائے گئے اور ملک بدر کرنے کا بھی مطالبہ سامنے آیا تھا۔