کورنگی پولیس کی چوکنا کاروائی کا زبردست مظاہرہ

امروز سیکٹر 35A حدود تھانہ کورنگی ڈی ایس پی خالد کی رہائش گاہ کے باہر ڈیوٹی پر موجود باوردی گن مین نے قریب ہی دو موٹر سائیکل سوار ملزمان جو کے اسلحہ کے زور پر عوام سے لوٹ مار کررہے تھے انکو دیکھا۔ گن مین کو دیکھ کر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گن مین پر فائرنگ کی جسکی جوابی فائرنگ سے ایک ڈکیت موقع واردات پر ہلاک ہوگیا ہے۔ ہلاک ہونے والے ڈکیت کے دوسرے ساتھی جس نے اپنا نام رضوان ولد عبدل عزیز بتایا اسکو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور مرنے والے ساتھی کا نام عامر بتایا ہے۔

ہلاک ہونے والے ڈکیت کو بلغرض قانونی کارروائی جناح ہسپتال شفٹ کیا جارہا ہے۔ گرفتار ہونے والا ملزم رضوان ڈکیتی اور چوری کی کئی وارداتوں میں تھانہ لانڈھی ، تھانہ کورنگی ، تھانہ عوامی کالونی اور تھانہ ابراھیم حیدری ضلع ملیر میں گرفتار ہو چکا ہے۔ ڈکیتوں سے موقع سے تیس بور پسٹل برآمد ہوا ہے جب کہ ان سے ملنے والی موٹر سائیکل بھی تھانہ زمان ٹاون کے علاقے سے 06-12-2020 کو چوری شدہ ہے۔ گرفتار اور ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت اور مزید کریمنل ریکارڈ چیک کرنے کے لئے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Comments are closed.