کراچی :چین کے شہر چنگ جیا جیے کے میئر لیو جین نے چنگ جیا جیے میونسپل گورنمنٹ چین کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لئے کمشنر کراچی کو 20 ہزار میڈیکل سرجیکل ماسکس کا تحفہ بھیجا ہے۔، کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اپنے دفتر میں یہ تحفہ وصول کیا ۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نےنے چینی حکومت اور میئر لیو جین کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ میئر لیو جین کی جانب سے سرجیکل ماسکس کا تحفہ چین اور پاکستان کے عظیم دوستی کے تعلقات کا مظہر ہے اس سے کورونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات مضبو ط ہوں گے اور کراچی اور چنگ جیا جیے شہروں کے درمیان دائمی دوستی کا دروازہ کھلے گا ۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر کمشنر کراچی کو چنگ جیا جئے شہر کے مئیر لیو جین Liu Gean کی جانب سے کراچی شہر سے دوستانہ جذبہ پر معمور خط بھی پیش کیا گیا ۔ خط میں میئر لی جین نے کراچی شہر سے تعاون اور دوستانہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
انھوں نے سیاحت، اقتصادیات ، تجارت ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں رابطہ و تعاون قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا انھوں نے کہا کہ دونوں شہروں کے درمیان ترقیات کے شعبوں میں مضبو ط تعلقا ت قائم نے کی ضرورت ہے اس سے دونوں شہروں کی ترقی میں اضافہ ہوگا اور اس سے دونوں شہروں کے لئے بہتر مستقبل کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہوگی ۔

انھوں نے کہا کہ وہ کراچی میں گورونا وبا کی صورتحال سے پریشان ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے شہرکی جانب سے کراچی شہر کو 20 ہزار میڈیکل سرجیکل ماسکس کا تحفہ دے رہے ہیں اس سے ہزاروں میل دور دوستوں کے دوستانہ اورمحبت بھرے جذبات کو تسکین پہنچے گی اور اس سے گورونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔
انھوں نے امید ظاہر کی حکومت کی جانب سے شہر میں کورونا سے نمٹنے کے لئے جو کوششیں کی جارہی ہیں اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور وہ جلد از جلد بارآور ہوں گی اور شہر یوں کو اس سے جلد نجا ت ملے گی اور وہ معمول کی زندگی گذارنے کے قابل ہوں گے۔ میئر لی جین نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو وفد کے ہمراہ اپنے شہر چنگ جیا جیے کے دورہ کی دعوت دی








