تمام انڈسٹریل اسٹیٹس کے لیے بڑی خوش خبری!

0
86


پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا زیرانتظام تمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں خود بجلی کی فراہمی کا فیصلہ ۔

پیڈمک بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اوپن مارکیٹ سے بجلی خریداری کی پالیسی کی منظوری دے دی۔ چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی کی ہدایت پر نیپرا کو ڈسٹری بیوشن لائسنس کے حصول کے لئے درخواست دے دی گئی ہے- نیپرا کی جانب سے مسابقتی تجارت کے لئے باہمی معاہدوں کی مارکیٹ کی منظوری دی گئی ہے- جس کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیڈمک براہ راست اس مارکیٹ سے اوپن بڈنگ کے ذریعے بجلی کی خریداری کرے گا۔

چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی فرماتے ہیں کہ لائسنس جاری ہونے کے بعد پیڈمک خود سندر، قائداعظم، شیخوپورہ، رحیم یار خان ، ملتان،بہاولپور، وہاڑی اور بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹس کو بجلی فراہم کرے گا۔ صنعتی دور میں یوٹیلٹیز کی فراہمی نہ ہونا صنعتی شعبے کے لئے خوفناک عمل ہے- انڈسٹریل اسٹیٹس کو بجلی کی فراہمی کے لئے نیپرا کی بے جا تاخیر کا جلد سے جلد حل چاہتے ہیں-

Leave a reply