بڑے لوگوں کے بڑے کام:دیکھنا ضرور

لاہور:بڑے لوگوں کے بڑے کام:دیکھنا ضرور،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایک بڑے سیاسی خاندان کے ایک بڑے نوجوان نے زیادہ نہیں صرف 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے ،

ادھر اس حوالے سے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں 25 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے وارنٹ جاری کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 19جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے جاری کیے گئے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل لاہور نے عدالت سے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

Comments are closed.