یونان میں کشتی حادثہ؛ یوم سوگ والا نوٹیفکیشن تبدیل

0
52

وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کل یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا جبکہ حکومت نے یوم سوگ کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کیا تھا تاہم اس حوالے سے صحافی وحید مراد نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ حکومتِ پاکستان اور وزیراعظم کا دُکھ و خوشی۔ علاوہ ازیں انہوں نے مزید لکھا کہ یونان کے کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے مرنے پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم کو یہ ہدایات جاری کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کل یعنی پیرکو یومِ سوگ منایا جائے گا.

خیال رہے کہ جو نوٹیفیکشن حکومت نے جاری کیا تھا اس میں لفظ پلیسڈ یعنی Pleased لکھا گیا تھا جسے صحافی وحید نے سرخ دائرے سے واضح کردیا، علاوہ ازیں صحافی شہباز رانا نے لکھا کہ وحید صاحب آپ کی نشاندہی کے بعد اس مسئلے پر توجہ دی گئی ہے جس کے بعد اس میں مناسب الفاظ استعمال کیئے گئے ہیں،


مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا
عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 14 جون کو یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے پر کل 19 جون بروز پیر کو قومی سوگ منانے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اس سلسلے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے 4 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے تھی، کمیٹی کے چیئرمین ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسان صادق کو بنایا گیا تھا، وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (افریقہ) جاوید احمد عمرانی، آزاد جموں و کشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیر احمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری (ایف آئی اے) فیصل نصیر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

Leave a reply