ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) جائیداد کا لالچ بیٹی اورداماد نے ریٹائرڈ ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ننکانہ صاحب میں ایک دل دہلا دینے والا واقع پیش آیا ننکانہ صاحب وارڈ نمبر 2 محلہ کیارہ صاحب برانگ گرافی سکول کی مالکا کلثوم اختر جو گورنمنٹ سکول کی ریٹائرڈ ٹیچر تھی جو اپنی سگی بیٹی مہناز اور داماد محمد رفیق کے ہاتھوں روز تشدد کا شکار ہوتی تھی کلثوم بی بی کی اپنی ہی بیٹی جائیداد کی خاطر اپنی ہی والدہ پر 3 ماہ سے تشدد کر رہی تھی اسی دوران پریزیڈنٹ شیزہ ہاشمی اور سوشل ورکر میڈم اللہ معافی کو خوفیہ اطلاع ملی اطلاع ملتے ہیں فوری حراس منٹ سیل شازیہ نور کے پاس پہنچے اور میڈم شیزہ ہاشمی سوشل ورکر میڈم اللہ معافی حراس منٹ سیل سب انسپکٹر شازیہ نور نے ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید کو اس واقع کے متعلق اگاہ کیا اور ڈی پی او ننکانہ کی ہدایت کے مطابق تھانہ سٹی ایس ایچ او محمد بوٹا ڈوگر کو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کہا گیا جیسے ہی محمد بوٹا ڈوگر ایس ایچ او تھانہ سٹی اپنی نفری کے ساتھ وہاں پہنچے تو دیکھا بوڑھی ماہ پر تشدد کیا جا رہا تھا جس پر محمد بوٹا ڈوگر ایس ایچ او نے ملزمان کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کردی جبکہ اس بوڑھی ماں کو ہوسپٹل ٹریٹمنٹ کے لیے لیجایا گیا اس موقع پر لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ صحافی حضرات بھی موجود تھے جس کی نگرانی شیزہ ہاشمی نے کی خاتون کا علاج معالجہ کرنے کے بعد ہسپتال کے عملہ نے ڈاکٹری نتیجہ دے دیا خاتون نے میڈیا ٹیم کا بر وقت مظلوم کی مدد کرنے پر میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کیا
Shares: