گرین بیلٹ شعلوں کی زد میں:کون ذمہ دار اور کون واپس لوٹائےگا سرسبزاسلام آباد

0
88

اسلام آباد:گرین بیلٹ شعلوں کی زد میں:کون ذمہ دار اور کون واپس لوٹائے گا سرسبزاسلام آباد،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے بدھ کی شام تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کی سڑکوں پر لگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ جاری رہا۔

اسی حوالے سے سنیئر صحافی انصار عباسی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج سے پہلے ہر طرف سرسبزہ ہی تھا مگراحتجاج کے کہیں سرسبزہ نظر نہیں آرہا تھا ،

مرکزی شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹانے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد اسلام آباد میں داخل ہوگئی اور بڑی تعداد میں لوگ ڈی چوک بھی پہنچ گئے تھے، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شرکاء نے گزشتہ روز اسلام آباد کے اندر آگ لگائی، جلاؤ گھیراؤ کیا، پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا،اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق مظاہرین کے پتھراو سے پولیس اور رینجرز کے مزید07 جوان زخمی ہوئے، علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیئے گئے، کل 27 افسران و جوان آج زخمی ہوئے جن میں 18 پولیس، ایف سی اور 09 جوان رینجر کے شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کے اسلام آباد میں داخلے کے بعد سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہونا شروع ہوئیں جن میں ریڈ زون کے قریب واقع علاقے بلیو ایریا کے گرین بیلٹ میں درختوں میں لانگ مارچ میں شریک شرپسند عناصر کی جانب سے لگائی جانے والی آگ کے سبب درختوں کو جلتا ہوا دکھایا گیا ہے ،ڈی چوک کے آس پاس بھی گرین بیلٹ میں آگ لگانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد کے گرین بیلٹ میں درختوں کو آگ لگا رہے ہیں

ایک صارف امین مگسی کا کہنا تھا کہ تھوڑے سے اسلامی ٹچ کے بعد اسلام آباد میں پھنگ کے سبھی حرام پودے جلا دیئے گئے. اگر یہ اسلامی ٹچ مقدار میں تھوڑا زیادہ ہوتا تو پورا اسلام آباد جل کر راکھ ہو جاتا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز جو مناظر دیکھنے کو ملے یہ کسی سیاسی جماعت کے کارکنان کے نہیں ہو سکتے، اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران میٹرو سٹیشن کو بھی جلایا گیا، کچھ دکانیں لوٹے جانے کی بھی اطلاعات ہیں،پولیس کو چاہئے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تمام شرپسندوں کو گرفتار کرے اور قرار واقعی سزا دلوائے،

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Leave a reply