لاہور ہائی کورٹ میں گرین لینڈ ایریاز پر 557 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پرائیوٹ سوسائٹیز کے بارے اعلی سطع کمیٹی کے اجرا کے لیے آرڈیننس کے ہر پہلو پر غورو فکر کرکے خامیاں دور کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے عدالت میں یقین دہانی کرائی کہ اس سال لاہور کے چاروں اطراف میں قبرستان بنانے کے لیے پی سی ون جاری کر دیا جائے گا۔ عدالت نے پرائیوٹ ہاوسنگ سوسائٹیز کی طرف سے پلاٹوں کی بار بار الاٹمنٹ پر سرکاری وکیل کو معاونت کی ہدایت کردی۔ اویس خالد عدالتی معاون نے کہا کے اگر کوئی سوسائٹی ایک پلاٹ کو بار بار الات کرے تو کاروائی کے لیے قانون موجود ہے۔ عدالت نے چیرمین ایل ڈی اے کی رپورٹ پر عدالتی معاون کو معاونت کی ہدایت کردی۔ وکیل درخواستگزار نے کہا کہ چیرمین ایل ڈی اے نے عدالتی حکم پر جو رپورٹ پیش کی ہے اس پر اعتراض داخل کیا ہے اور چیرمین ایل ڈی اے کی رپورٹ حقائق کے برعکس ہے۔ جس کے جواب میں چیف جسٹس نے کہا کے اگر رپورت حقائق کے برعکس ہوئی تو قانون خود حرکت کرے گا۔ عدالت کے حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب پیش ہوئے تھے اور اُنہو نے بتایا کے عدالت کے حکم پر اعلی سطع کمیٹی کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔ جس پر عدالت نے کہا کے یہ بہت بڑا مافیا ہے۔اس آرڈیننس میں کوئی کمزور پہلو نہ ہو جس سے یہ مافیا فائدہ لے سکے۔ دستاویزات کی پروفینگ ایسی ہو کہ اس میں کمزور پہلو نہ ہو۔ اس آرڈیننس کو اچھی طرح چیک کرکے رپورٹ دیں اور اگر کوئی پرائیوٹ سوسائٹیز کوئی پلاٹ آلاٹ کرے تو اسکی رجسٹریشن ہونا چاہے۔ مجھے اس بار اگاہ کریں اور معاونت کریں۔ عدالت کو ٹی ایم ایز سے منظور کردہ ہاوسنگ سوسائٹیز کی لسٹ فراہم کر دی گئی ہے۔ عدالت نے حکومتی اعلی سطع کمیٹی کے ٹی او ار طلب کر رکھے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ آیل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے 45 افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ گزشتہ سماعت پر چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے معاملہ پر وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ پورے پنجاب مین 5 ہزار غیر قانونی سوسائیٹز کی نشاندہی ہوئی ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا کہ اگر گرین لینڈ پر کوئی نئی سوسائٹی بنائی گئی ہے تو اسکو گرا دیں۔ عدالت کے حکم پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری، ہاوسنگ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے گرین لینڈ پر قائم ہاوسنگ سوسائٹیز کی سکروٹی کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے اس معاملہ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ کمیشن ایسی سوسائٹیز کا ڈیٹاسوسائیٹی بنانے کا طریقہ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے کی بابت اپنے رپورٹ مرتب کرکے عدالت میں پیش کرے گا ۔گزشتہ سماعت پر عدالت میں ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ سماعت پر سرکاری وکیل نے لاہور کے چاروں اطراف پر 50 ایکڑ اراضی پر قبرستان بنانے کے لیے مہلت طلب کی تھی۔ گزشتہ سماعت پر ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مہلت طلب کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر ہاوسنگ سوسائٹیز کی منظوری کے لیے اعلی سطع کمیٹی بنائی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز سماعت پر سرکاری وکیل نے عدالت کو اگاہ کیا کہ وزیر قانون پنجاب کو اس اعلی سطع کمیٹی کا سربراہ بنایا جا رہا ہے اسکے لیے کام ہو رہا ہے مہلت دی جائے۔ گزشتہ سماعت پر درخواستگزار کے وکیل نے بتایا کہ عدالت کے حکم کے برعکس گرین بیلٹ پر ہاوسنگ سوسائٹیز بنائی جا رہیں ہیں۔ اشتہار چلائے جا رہے ہیں۔ عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ عدالت نے ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران اور ملازمین کا معاملہ وزیر اعلی پنجاب اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے کو بھجواتے ہوئے دوبارا کاروائی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ عدالت نے اس معاملہ پر حکومت پنجاب کو اعلی سطع کمیٹی بنانے کی ہدایت کررکھی ہے۔ عدالت نے ایمنسٹی سکیم پر عمل درآمد روکنے کے اپنے حکم میں بھی توسیع کر رکھی ہے۔ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے آیل ڈی اے اور واٹر کمیشن کو چہیتے لوگوں کو نوازنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ بادی النظر میں پردے کے پیچھے اس مافیا کو بچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ سماعت پر ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کا اگاہ کیا تھا کہ ان سوسائٹیز کی اراضی کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ گزشتہ روز سماعت پر ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کا اگاہ کیا تھا کہ ان غیر قانونی سوسائیٹز سے ایک ارب کے واٹر چارجز وصول کئے گئے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے قرار دیا تھا کہ قانون کے تحت گرین بیلٹ پر ہاوسنگ سوسائٹیز بن نہین سکتیں۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ بادی النظر میں ایل ڈی اے کے نالائقوں کی وجہ سے ان سوسائٹیز میں لاکھوں گھر بن چکے ہیں۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے صحافی مبشر الماس کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے سانس لینا مشکل ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس نے قرار دیا تھا اگر ہم نے اس شہر کو بچانے کیلیئے کوشش نہ کی تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہین کریں گی۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔