گرین لائین پروجیکٹ فی الفور مکمل کرکے فعال کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی نا اہلی، ناقص کارکردگی اور عوامی مسائل سے عدم دلچسپی کے باعث اہل کراچی کے لیے ٹرانسپورٹ کا صرف ایک منصوبہ، گرین لائین پروجیکٹ مکمل نہیں ہوپارہا، حکومت آئے روز منصوبے کو جلد تکمیل کے اعلانات اور خوشخبریاں سنانے کے بجائے منصوبے کی فی الفور مکمل کر کے فعال بنائے تاکہ شہریوں کو ٹرانسپورٹ مسائل سے کچھ تو نجات حاصل ہو سکے،انہوں نے کہا کہ نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے دور میں شروع کیے گئے ماس ٹزانزٹ پروجیکٹ پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے، سرکلر ریلوے کو مکمل اور سابقہ شکل میں بحال کیا جائے اور فوری طور پر کراچی میں کم ازکم ایک ہزار بسیں چلائی جائیں۔

Comments are closed.