دورہ انگلینڈ ،پریکٹس میچ میں قومی ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 162 رنز بنا لیے

0
44

پریکٹس میچ میں قومی ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 162 رنز بنا لیے
باغی ٹی وی : انگلینڈ سیریز کی تیاریوں کے لیے ڈربی شائر میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے دوسرے روز اظہر علی کی گرین ٹیم نے پانچ وکٹ پر ایک سو باسٹھ رنز بنا لیے، اسد شفیق پچاس رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، نسیم شاہ پانچ وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔

لاک ڈاؤن ایس او پیز میں شاہینوں کی اونچی اڑان، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں تیز ہو گئیں، ڈربی شائر میں دوسرے انٹرا اسکواڈ چار روزہ میچ کے دوسرے روز اظہر علی کی گرین ٹیم نے پانچ وکٹ پر ایک سو باسٹھ رنز بنا لیے، اسد شفیق پچاس رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کپتان اظہر علی اور تجربہ کار افتخار احمد نے ٹوٹل میں اکتیس اکتیس رنز کا اضافہ کیا، شاہین آفریدی اور عثمان شینواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سہیل خان نے تین شکار کیے۔

اس سے پہلے بابر اعظم کی ٹیم نے چورانوے اوور میں 249 رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 54 رنز بنائے، ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم نے پانچ مہرے کھسکائے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا امتحان پانچ اگست سے شروع ہو گا۔

گرین ٹیم میں اظہر علی (کپتان)، بابراعظم، عابد علی، شان مسعود، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسر شاہ، وہاب ریاض، سہیل خان، موسیٰ خان اور عثمان شنواری شامل ہیں

وائٹ ٹیم میں سرفراز احمد(کپتان)، فواد عالم، امام الحق، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور روحیل نذیرشامل ہیں

اس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی اپنی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Leave a reply