گرین شرٹس کے دورہ نیوزی لینڈ میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں کون نبھائیں گے ‏، نام سامنے آگیا

گرین شرٹس کے دورہ نیوزی لینڈ میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں کون نبھائیں گے ‏، نام سامنے آگیا

باغی ٹی وی : پاکستان شاہین کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ میں جونیئر ٹیموں کے کوچ اعجاز احمد کو ہی ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان شاہین نے آئندہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے دورے پر روانہ ہونا ہے جہاں پاکستان شاہین کے دو 4 روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

اس ضمن میں جونیئر ٹیموں کے کوچ اعجاز احمد کو ہی ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں۔ہیڈکوچ اعجاز احمد کے علاوہ کوچنگ اسٹاف میں راؤ افتخار انجم اور محتشم رشید شامل ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں اور انڈر 19 کے ہیڈ کوچز ایمرجنگ ٹیم کی بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کو اسپورٹ اسٹاف میں شامل نہیں کیا جا رہا کیونکہ ان دنوں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی کوئی مصروفیت نہیں ہے۔

مصروفیت کی صورت میں ہی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کو پاکستان شاہین کے کوچنگ اسٹاف میں شامل کیا جانا تھا، پاکستان شاہین کے اسکواڈ میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو موقع دیا جائے گا

Comments are closed.