گرین شرٹس نے وہی کر دکھایاجس کا اندیشہ تھا

تفصیلات کے مطابق ، گرین شرٹس نے وہی کر دکھایا جس کا اندیشہ تھا. دومیچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں یاسر شاہ کی شاندار سینچری کی بدولت 302 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا جبکہ آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو فالو آن کر دیا ہے۔

ایڈ یلیڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے دن قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت ہوا۔ بابر اعظم نے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور وہ نروس 90 کا شکار ہو کر 97 پر آؤٹ ہو گئے، اس دوران یاسر شاہ کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے اپنے کریئر کی پہلی سینچری داغی وہ 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور امام الحق نے کیا لیکن محض 3 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 2 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ کپتان اظہر علی کی ناقص فارم کا سلسلہ جاری رہا اور وہبھی صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔

ڈیوڈ وانر نے ناقابل شکست 335 رنز بنائے تھے جب کہ مارنس لبوشین نے بھی 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

Shares: