گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

گرین انٹرٹینمنٹ کا مقصد اعلیٰ معیار کی پروگرامنگ فراہم کرنا ہے۔

گرین انٹرٹینمنٹ نے 10 جولائی 2023 کو اپنی ٹیلی ویژن ٹرانسمیشن کا باضابطہ آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی وی پر متنوع انواع اور کرداروں کے ساتھ دلکش شوز دکھائے جائیں گے. چینل کا مقصد ناظرین کو باشعور بنانا ہے.گرین انٹرٹینمنٹ کا مقصد اعلیٰ معیار کی پروگرامنگ فراہم کرنا ہے۔لانچ کے دن پیر کی شام 7 بجے رومانوی ڈرامہ ‘ہنی مون’ پیش کیا جائے گا،

اس کے بعد رات 8 بجے ‘تمہارے حسن کے نام’، اور رات 9 بجے دلچسپ سماجی تبصرے ‘جیون نگر’ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔منگل کی رات 7 بجے رومانوی ڈراموں ‘ہنی مون’ اور رات 8 بجے ‘کابلی پلاؤ’ کے ساتھ جوش و خروش جاری رہے گا۔ جبکہ رات 9 بجے سیریز ’شناس‘ سامعین کو رشتوں اور شناخت پر ایک دلچسپ ڈائنامک فراہم کرے گی۔”چینل بدھ کے روز شام 7 بجے ہائی اسکول کے ڈرامہ ‘کالج گیٹ’ سے شروعات کریگا، اس کے بعد رات 8 بجے ‘جندو’ اور آخر میں رات 9 بجے ‘ڈور دکھائے گا ”۔اسی طرح سے ویک اینڈ تک مختلف قسم کے پروگرامز دکھائے جائیں گے. یاد رہے کہ گرین ٹی وی کے ڈراموں کے چلنے والے پروموز کافی پسند کئے جا رہے ہیں اور شائقین اس چینل کی باقاعدہ نشریات کے آغاز کی منتظر ہے.

 

علیزے شاہ کاجول بن گئیں؟

مہوش حیات کا انڈین اداکارہ نرگس دت کے ساتھ مقابلہ کس نے کیا ؟

وہاج علی کو مداحوں نے گھیر لیا

Comments are closed.