مزید دیکھیں

مقبول

پیپلزپارٹی نےسیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی)...

عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیا

کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرا اور ظہیر کا...

جعفر ایکسپریس حملہ، 104 مسافرباحفاظت باز یاب، 16دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے...

گرین یوتھ موومنٹ پروگرام کیا ہے اور کیا ہوں‌ گے فوائد حاصل؟ خبر آ گئی

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت گرین یوتھ موومنٹ پروگرام جلد شروع کیا جائے گا،

سعودی فوٹو گرافر کی حرم مکی میں لی گئی تصویر نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت گرین یوتھ موومنٹ پروگرام جلد شروع کیاجائے گا۔ پروگرام کے تحت ملک بھر میں ہائیر ایجوکیشن سے منظور شدہ تقریباً 110 جامعات کا نیٹ ورک تشکیل دیا جائے گا جہاں نوجوانوں کی تربیت و رہنمائی کیساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر نمائش کے ذریعے ان کی نئی اختراعات کی مارکیٹنگ بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق گرین یوتھ موومنٹ و زیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا انتہائی اہم پروگرام ہے جس کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کو ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام سے متعلق نہ صرف آگاہی فراہم کی جائے گی بلکہ مختلف شعبوں میں جدت آمیز طریقوں سے بحرانوں پر قابو پانے کے لیے چھوٹے پیمانے پر گرانٹس بھی مہیا کی جائیں گی۔ ان شعبوں میں ٹھوس اور مائع فضلے کی نکاسی و ترسیل کاانتظام، آبی تحفظ ،قابل تجدید طریقوں سے توانائی کا حصول، زراعت و جنگلات اورسیاحت کا فروغ شامل ہے۔ پروگرام کا مقصد عوام میں ماحولیاتی تحفظ اور ماحول دوست رویے کو فروغ دینے کے لیے نوجوانوں کو متحرک کرنا ہے اور انہیں ماحولیاتی تحفظ اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق ترقی و تحقیق کو فروغ دیناہے، پروگرام کے تحت ملک میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے درکار وسائل میں نوجوانوں کی مالی اعانت کرناماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے عمل کو فروغ دینے کے لیے نوجوان ایجادکاروں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پلیٹ فارم فراہم کرنا بھی شامل ہے،

ذرائع کے مطابق گرین یوتھ موومنٹ کے تحت ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام سے منسلک نوجوانوں کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی مارکیٹ کو بروئے کار لانا کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ،قابل تجدید طریقوں سے توانائی کا حصول ، ٹھوس اور مائع کچرے کو ٹھکانے لگانے کے مناسب انتظامات، پانی کے تحفظ، زراعت، جنگلات اور سیاحت کے فروغ کے لیے بہترین طریقوں کو رائج کرنے کے لیے مثالی گرین کیمپس اور لیبارٹریزقائم کرنا بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے انتخابی منشور پر عمل کرتے ہوئے نوجوانوں کو با ختیار بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔