لاہور:پیپلزپارٹی کو سلام : پی ڈی ایم جلد ختم ہونے والی ہے:انصارعباسی نے پیپلزپارٹی کی بہت بڑی خوبی کوتسلیم کرتے ہوئے ساتھ بڑا اعلان بھی کردیا ہے ، سینیئر صحافی انصار عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کے لیے تشکیل دیا جانے والا اپوزیشن اتحاد تقسیم ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انصار عباسی نے کہاکہ اپوزیشن اپنے اعلانیہ مقصد کے حصول کیلئے حکمت عملی کے معاملے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ایک امکان یہ بھی ہے کہ اس اتحاد کو تقسیم کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔لیکن وہ اس پریقین نہیں رکھتے

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انصار عباسی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بار بار اختیار کیا جانے والا موقف اور دوسری جانب نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے اتحاد کی وجہ سے اپوزیشن کی تحریک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

انصار عباسی کا کہنا ہے کہ جلد ہی اپوزیشن کا یہ اتحاد غیر موثر ہو جائے گا۔اس اتحاد میں شامل دو بڑی جماعتیں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے درمیان عدم اعتماد کے معاملات زور پکڑتے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انصار عباسی نے پیپلزپارٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ آصف زرداری کی سوچ روزِ اول سے ہی آئینی طریقہ کار اختیار کرنا تھی جس میں حکومت کو نکال باہر کرنے کیلئے عدم اعتماد کا ووٹ جیسے آپشن شامل ہیں۔ جبکہ دوسری جانب مولانا اور نواز شریف ٹکراؤ کی سیاست چاہتے ہیں۔

انصآرعباسی جو کہ نواز شریف کے بہت قریب جانے جاتے ہیں کہتے ہیں کہ اس اندرونی تقسیم سے پی ڈی ایم کے مؤقف کو نقصان پہنچے گا۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے اندر پھوٹ پڑنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

انصار عباسی کہتے ہیں‌ کہ سچ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی باقی پی ڈی ایم جماعتوں کے مقابلے ایک الگ مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ دیگر جماعتیں پیپلز پارٹی کو منانے میں لگی ہوئی ہیں جبکہ ان کے آپسی اختلاف کا فائدہ حکومت کو ہو رہا ہے۔

Shares: