نوازشریف کی عظمت کوسلام:وہ کام کردکھایا جوعمران خان ساری زندگی نہیں کرسکتے:

0
79

لندن :نوازشریف کی عظمت کوسلام:وہ کام کردکھایا جوعمران خان ساری زندگی نہیں کرسکتے،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سربراہ اورسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے برطانیہ میں اسرائیل کے خلاف کسی قسم کے مظاہرے ، پروگرام یا مہم میں‌شامل ہونے سے بالکل ہی انکارکردیا ہے

‏ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاکستانی کمیونٹی نے سابق وزیراعظم سے رابطہ کیا توانہوں نے کسی قسم کی حامی بھرنے کے سے صاف انکارکرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی قسم کے کسی بھی پروگرام ، مظاہرے یا مہم کا حصہ نہیں‌بنیں گے

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جب پاکستانیوں نے سابق وزیراعظم سے رابطہ کیا تو نواز شریف نے پاکستانی کمیونٹی کی اسرائیل کے خلاف احتجاج میں شرکت کی دعوت کو رد کر دیا

ادھر ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے اس رویے پرپاکستانی بہت سخت ناراض ہیں اوروہ انہیں مفاد پرست اورامریکہ اوراسرائیل کے ہمنوا قرار دے رہے ہیں‌

بعض ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ جو چند بیان فلسطین کے حوالے سے داغے گئے وہ بھی صرف پاکستانیوں‌ کوبے وقوف بنانےکے لیے داغے گئے تھے اوروہ بھی صرف پاکستانی سوشل میڈیا پیجز پران کی طرف منسوب کیے گئے تھے ،

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کبھی بھی اسرائیل کے خلاف عملی طورپرمیدان میں نہیں نکل سکتے کیوں کہ ایسا کرنے کی صورت میں بہت سے انکشافات اوربہت سے مفادات کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے

Leave a reply