گرین شرٹس کے لیے ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ کا امتحان
گرین شرٹس کے لیے ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ کا امتحان
انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کی شکست کا بدلہ چکانے کے لیے ٹی 20 میچز کا آغاز ہونے لگا. گرین شرٹس کیلئے ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ کا امتحان کل (اٹھائیس اگست) سے شروع ہو رہا ہے جس کی تیاری کیلئے دونوں ٹیمیں آج پریکٹس سیشنز میں اِن ایکشن ہوں گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کی تیاریاں، قومی کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس شیڈول ہے جس میں بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس میں کھلاڑی پسینہ بہائیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے ٹریننگ سیشن ہو گا ۔نئے فارمیٹ میں کپتان اور اسکواڈ اور کوچنگ اسٹاف کا کڑا امتحان ہے، ٹیسٹ ہارنے والے شاہین سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے پرجوش ہیں،
ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم ویڈیو لِنک پر میڈیا سے گفتگو کر یں گے اور اپنی حکمت عملی بتائیں گے۔ پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کا پہلا امتحان اولڈ ٹریفرڈ میں 28 اگست کو ہو گا