گرفتاری کے بعد مجھے برہنہ،تشدد کیا گیا، جمیل فاروقی رو پڑے
تحریک انصاف کے حامی یوٹیوبر جمیل فاروقی گرفتاری پر رو پڑے ،جمیل فاروقی کی روتے ہوئے ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی .
یوٹیوبرجمیل فاروقی نے الزام عائد کیا کہ انہیں سچ بولنے پر حراست میں لیا گیا ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرفتاری پر یوٹیوبر جمیل فاروقی نے کہا کہ ان پر وزارت داخلہ کے حکم پر مجھے گرفتار کیا گیا ،مجھے برہنہ کیا گیا مجھ ہر تشدد کیا گیا اور مجھے تھپٹر مارے گئے ہیں .جمیل فاروقی کا کہنا تھا کہ اسلام اباد پولیس نے میرا ٹرانزٹ ریمانڈ لیا ہے مجھے کراچی سے اسلام آباد لے جانے کیلئے.انہوں نے کہا کہ میری فیملی کو پتا نہیں ہے اور نا ہی میرے چینل کو پتا ہے کہ مجھے حراست میں لیکر اسلام آباد لیجایا جارہا ہے .
تحریک انصاف کے حامی یوٹیوبر جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ 701/22 تھانہ رمنا پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا، ملزم جمیل فاروقی نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا کہ ملزم شہباز شبیر عرف شہباز گل پر پولیس نے جسمانی اور جنسی تشدد کیا ہے
اسلام آباد پولیس کے مطابق: اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کارروائی کا عندیہ دیا تھا اور اسی عندیہ کے تحت ملزم جمیل فاروقی کو کراچی میں گرفتار کیا گیا ہے. پولیس نے مزید کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کیخلاف ہر قسم کی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.