گرفتاریوں پر پنجا ب اسمبلی کے ملازمین کا حتجاج،ریلی بھی نکالی

0
31

پنجا ب اسمبلی کے آفیسروں اور ملازمین کی گرفتاریوں کے خلاف ملازمین نے پنجا ب پولیس کے خلاف اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا اورپنجا ب اسمبلی کی پرانی بلڈنگ سے نئی بلڈنگ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی.

سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی۔ سیکرٹری کوارڈینیشن عنائت اللہ لک۔ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز بھی مظاہرے میں شریک ہوئے ،ملازمین نے پولیس کے خلاف احتجاجی نعرے بازی کی ،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور اسمبلی ملازمین کے خلاف درج جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں ،اسمبلی ملازمین کو گرفتار کرنا اورجھوٹے مقدمات بنانا قابل مذمت ہے.

مطاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے اسمبلی کے متعددآفیسرز سمیت کئی ملازمین کو مقدمات درج کرکے گرفتارکیا اورکچھ آفیسرز کو تین ایم پی اے کے تحت نظر بند کیاگیا÷
ملازمین ضمانت کے بعد رہا ہوئے اوررہائی پاتے ہی پنجاب اسمبلی میں احتجاگ کیا.

احتجاج سے قبل سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے اسمبلی ملازمین سے ملاقات کی،ملاقات میں سیکرٹری کوارڈینشن عنائت اللہ لک اور اسمبلی کے دیگر آفیسرز بھی شریک پوئے. سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ دنوں جو واقعات ہوئے انکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،پارلیمنٹ سپریم ہے،سولہ اپریل کو پولیس نے ایوان میں داخل ہوکر اس کا تقدس پامال کیا.پولیس نے نہ صرف ارکان اسمبلئ بلکہ اسمبلی سٹاف کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا،خواتین ایم پی ایز پر جس طرح پولیس نے تشدد کیا وہ کبھی نہیں بھولے گا۔
پولیس نے ایوان میں داخل ہوکر جو بدنما داغ لگایا۔ ذمہ داران کو سزا دیکر اس کو صاف کریں گے۔ مجھ سمیت اسمبلی کے کئی آفیسرز اور ملازمین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے گرفتاریاں کی گئیں،اسمبلی ملازمین کی فیملیز کو گھروں پر چھاپے مار کر ہراساں کیا جارہا ہے ، ملازمین نے مشکل کے اس وقت میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا ،اسمبلی ملازمین مشکل کے اس وقت میں ڈٹ کر کھڑے ہوئے۔

سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر نے میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کیا انکے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی تاہم قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔اسمبلی مئں جو کام ہوگا میرٹ پر ہوگا رولز کے مطابق ہوگا۔ سیکرٹری کوارڈینیشن عنایت اللہ لک نے کہا کہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار پولیس ایوان میں داخل ہوئیی ،پولیس نے پارلیمانی تقدس کو پامال کیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے جرات مندانہ کردار ادا کیا۔

Leave a reply