گرلڈ پوم فریٹ

وقت : 40 سے 50 منٹ

4 سے 8 افراد کے لئے

اجزائے ترکیبی مقدار
پورا بے بی پوم فریٹ (صاف) 8ٹکڑے
گھی ¼کپ

میری نیشن:
دہی ¼کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 1½کھانے کے چمچ
ثابت لال مرچ (کٹی ہوئی) 1چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ½چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
اجوائن 1چائے کا چمچ
گر م مصالحہ پاؤڈر ½چائے کا چمچ
سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ

چھڑکاؤ کے لئے :
لیموں کا رس 4کھانے کے چمچ
چاٹ مصالحہ ½کھانے کے چمچ

طریقہ کار:
تیز چاقو سے پوم فریٹ کے دونوں طرف کٹ لگالیں۔ ایک پیالے میں دہی اور میری نیشن کے تمام مصالحے ڈالیں۔ پوم فریٹ کو آدھے گھنٹے کے لئے میری نیٹ کریں۔ کوئلوں کی انگیٹھی پر پکائیں۔ 80 فیصد پکنے تک 6سے 8 منٹ تک پکائیں۔ برش سے گھی لگاتے رہیں ور مزید پکنے تک 2سے 3منٹ پکائیں۔ لیموں کا رس اور چاٹ مصالحہ چھڑکیں۔ پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ آپ اسی طرح پوری ٹراؤٹ مچھلی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.