گرفتاری کے ایک دن بعد ہی غلام سرور کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

،جی ایچ کیو پر بھی حملہ کیا گیا،
0
40
sarwar

تحریک انصاف کے رہنماء غلام سرور خان نے نو مئی کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ غلام سرور خان گزشتہ روز گرفتار ہوئے تھے۔

غلام سرور کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، انہوں نے کور کمانڈر ہاوس پر نہیں پاکستان کے دل پر حملہ کیا ، ملوث لوگوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے، ،جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی ، میں اُس محاذ آرائی کی بھرپور مذمت کرتا ہوں پاک فوج ہماری ہے ،جی ایچ کیو پر بھی حملہ کیا گیا،

غلام سرور کا کہنا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو سیاست میں تقریبا 50 سال ہوچکے ہیں بحیثیتِ پاکستانی جو افواجِ پاکستان کی قربانیاں ہیں پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان، شہدا کی اُن یادگاروں پہ حملہ کرنا، جی ایچ کیو پر حملہ کرنا،کور کمانڈر ہاوس پہ حملہ کرنا،میانوالی بیس پہ حملہ کرنا، وہ حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں ، اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی لیکن جو کچھ ہوا ، بُرا ہوا ، بہت بُرا ہوا ، اس بنا پر تحریک ِ انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

Leave a reply