لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا قصور میں غیرت کے نام پر 4افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،اطلاعات کے مطابق غیرت کے نام پرقصور میں 4 افراد کے قتل پرپنجاب کی ساری انتظامیہ ہل کررہ گئی
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے ڈی پی او قصور کو فورا موقع پر پہنچنے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کی ہدایت کردی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی قصور کے نواحی گاؤں میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرنے کےساتھ ساتھ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ہے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قصور کے ان مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی ہدایت بھی کی ہے
یاد رہے کہ ستوکی میں فائرنگ سےدو خواتین سمیت 4 افراد قتل جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ڈی پی او قصور صہیب اشرف و پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے کرائم سین کی ٹیمیں طلب کر لی
رپورٹ کے مطابق یسین نامی شخص نے بیوی، بیٹی کو قتل کرنے کے بعد بھتیجے پر حمام میں فائرنگ کی،حمام میں فائرنگ سے ملزم کا بھتیجا وقاص ، حمام مالک الیاس جاں بحق جبکہ آصف شدید زخمی ہوا
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یسین نامی ملزم نے غیرت کے نام پر بھتجے کی وجہ سے خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کیا۔
دوسری طرف ڈی پی او قصور صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ قتل کے افسوس ناک واقعہ کی ہر پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں ، موقع پر موجود شواہد اکھٹے کر کے تمام چیزیں سامنے لائیں گے ۔