گجرنالہ پرآج سے تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن ہوگا

0
32

کراچی میں گجر نالہ پر تجاوزات کیخلاف آج سے بڑے آپریشن کے کا اعلان کیا گیا ہے۔تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ آپریشن میں لاجسٹک سپورٹ کو بڑھا دیا گیا ہے، مزید ہیوی مشینری، ڈمپر اور مین پاور طلب کرلی گئی۔ ایس ایس پی سینٹرل اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس سے بھی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔ بلدیہ عظمی کراچی کے سٹی وارڈنز کی نفری بھی موجود رہے گی۔گجر نالہ تین حصوں میں تقسم گجر نالے کو 3 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ پہلا حصہ شفیق موڑ سے لنڈی کوتل چورنگی تک کو بنایا گیا ہے۔ دوسرا حصہ لنڈی کوتل سے ڈی ایم سی آفس تک کو بنایا گیا ہے، جب کہ تیسرا حصہ ڈی ایم سی آفس سے لیاری ندی تک کو بنایا گیا ہے۔دیگر اداروں کی مدد بھی طلب امن وامان برقرار رکھنے کے لئے رینجرز سے بھی مدد طلب کی گئی ہے، جب کہ پولیس، سٹی وارڈن، کے الیکٹرک، سوئی گیس، واٹر بورڈ سمیت دیگر اداروں کی ٹیموں کو موقع پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔رینجرز کی نفری کیلئے سیکٹر کمانڈر سچل رینجرز کو نفری فراہم کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔تمام افسران اور اہلکاروں کو صبح 7 بجے گجرنالہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ، لیاقت آباد، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد آپریشن کے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔سینیر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی آپریشن کی قیادت کریں .

Leave a reply