نئی دہلی : بھارت ٹوٹ رہا ہے،اگرگاندھی کا مجسمہ نہ بچ سکتا توپھر یقین کرلیجئے ،اطلاعات کےمطابق گجرات میں بھارت کے رہنما مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑدیا گیا ہے، اورہرطرف بغاوت کی کیفیت برپا ہے، کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق گجرات کے علاقہ ہری کرشنا میں ایک جھیل کے کنارے نصب مہاتما گاندھی کے مجسمے کوبری طرح چوٹیں لگا کرکسی باغی ہندو نے توڑ دیا ہے ،باغی ٹی وی کے مطابق گجرات سے آمدہ اطلاعات کے مطابق یہ فرقہ وارانہ کارروائی نہیں بلکہ یہ ایک سازش کے تحت کیا گیا ہے،
باغی ٹی وی کےمطابق آر ایس ایس کے غنڈوں نے گاندھی کے مجسمے کوتوڑکراس کا الزام مسلمانوں پرلگا دیا ہے اورساتھ ہی اپنے پہلے منصبوبے کو تقویت دینے کے لیے یہ کہنا شروع کردیا ہےکہ یہ کام مسلمانوں کا ہے لٰہذاان کو پاکستان میں دھکیل دو،دوسری طرف پولیس اس سارے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے








