گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) نا معلوم چور رات کی تاریکی میں گوجرخان کھوکھا بازار میں واقع کپڑے کی دکان کے تالے کاٹ کر کم وبیش 4لاکھ روپے مالیت کا کپڑا اور 35 ھزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے چوری کی یہ واردات شیخ عبدالقیوم سینٹر کے سامنے واقع شکور کلاتھ ھاوس میں ھوئی واردات کی اطلاع ملنے پر گوجرخان تھانہ کے ایس ایچ او ملک نواز پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے مالک دکان چوھدری شکور کے مطابق نامعلوم چور آہنی شٹر کے تالے کاٹ کر لیڈیز سوٹ کے علاوہ مردانہ سوٹ اور نقدی چرا کر لے گئے ہیں
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








