شیخوپورہ : دو گروپوں میں مسلح تصادم،گولیاں لگنے سے طرفین کے 4 افراد زخمی

شیخوپورہ،باغی ٹی وی( محمد طلال سے)شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ ڈیرہ توتاں والا نزد چاچو کے سٹاپ دو گروپوں میں مسلح تصادم۔گولیاں لگنے سے طرفین کے چار افراد زخمی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے تمام زخمی افراد کو DHQ ہسپتال شفٹ کر دیا۔شیخوپورہ زخمی ہونیوالے افراد میں.آصف علی ولد ممتاز 30 سال،حنیفاں بی بی زوجہ نذر حسین،ریاست علی، ظہیر عباس شامل ہیں۔

Leave a reply