لاہور پریس کلب اورآفریدی لاء ایسوسی ایٹس کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔

0
41
lpc1

لاہور پریس کلب اور صحافی کالونی کو قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے لاہور پریس کلب اور آفریدی لاءایسوسی ایٹس کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت کی تقریب منعقد ہوئی جس میں لاہور پریس کلب کی جانب سے صدر اعظم چوہدری اور آفریدی لاءایسوسی ایٹس کے سی ای او منصور الرحمٰن خان آفریدی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق آفریدی لاءایسوسی ایٹس لاہور پریس کلب کو مفت قانونی معاونت فراہم کرے گی جبکہ صحافی کالونی کے قانونی معاملات میں بھی پریس کلب کی معاون ہوگی۔

اس موقع پر صدر پریس کلب اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے منصور الرحمٰن آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو سیکورٹی سمیت دیگر مسائل کا سامنا رہتا ہے ، صحافی معاشرے کا آئینہ ہیں اور حق و سچ بات عوام تک پہنچاتے ہیں جس سے انہیں قانونی معاملات بھی درپیش رہتے ہیں۔ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصور الرحمٰن آفریدی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں صحٓافیوں کو تربیت اور ترقی کے مواقع میسر ہیں جبکہ بدقسمتی سے پاکستان میں یہ طبقہ نظرانداز ہے۔ اس موقع پر صدر پریس کلب اعظم چوہدری، سینئر نائب صدر شاداب ریاض، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد، ممبر گورننگ باڈی نواز سنگرا، رضا محمد، سینئر صحافی دین محمد درد، فرزانہ چوہدری، ڈاکٹر شجاعت حامد، محمد شہزاد، خالد امین، عامر خان، مقدس طاہرہ اور دیگر موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمان منصور الرحمٰن خان آفریدی کو پریس کلب کی جانب سے پھول پیش کئے گئے۔

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

Leave a reply