ٹبہ سلطان پور: ٹھیکیدار مین سڑک کی تعمیر نامکمل چھوڑ کر فرار

ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی(نامہ نگار) ٹھیکیدار وارڈ نمبر5 ٹبہ سلطان پور مین سڑک کی تعمیر نامکمل چھوڑ کر فرار ہوگیا, سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھوں اور مٹی کے گارے کی وجہ سے آمدورفت میں شدید مشکلات, پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا۔ اور گردو غبار اڑنے سے شہری اور تاجر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے اور کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر فرار ہوگیا متعدد بار ایکسین شاہرات اور ایس ڈی او کو شکایات کیں کہ سڑک کے نامکمل کام کو مکمل کیا جائے لیکن بار بار یقین دہانی کے باوجود کام دوبارہ شروع نہیں ہو سکا ذمہ داران کی طرف سے بار بار عوام کو لالی پاپ دیا جاتا ہے لیکن کام شروع نہیں کیا جارہا ہے احتجاج کرتے شہریوں کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے عوام کو احتجاج کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے عوام کس کے پاس جائیں کہاں شکایت کریں سڑک کی نامکمل تعمیر کی وجہ سے سیوریج اور بارشوں کا پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث کئی کئی فٹ گارا بن جانا روزانہ کا معمول ہے ۔ریسکیو 1122 والوں کو بھی ایمرجنسی مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور متعدد بار مریض ادھوری, نامکمل سڑک پر پڑے گڑے اور گارے میں ہی پھنسے رہتے ہیں ۔ شہر ٹبہ سلطان پور کی مختلف فلاحی تنظیموں کے رہنمائوں اور شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر وارڈ نمبر 5 کی موجودہ بدترین صورت حال کو بہتر کرائیں تاکہ شہریوں کی زندگیاں میں آسانیاں پیدا کی جائیں.

Leave a reply