شیخ رشید کی گرفتاری یا ڈرامہ،سگار پیتے ہوئے تھانے سے تصویر وائرل

0
51
sheikh rasheed

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیاہے

شیخ رشید احمد کا طبھی معائنہ کروایا گیا، بعد ازاں شیخ رشید کے وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، شیخ رشید کے وکیل نعیم حیدر کا کہنا ہےکہ شیخ رشید کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے، شیخ رشید پر ہو سکتا ہے سندھ میں بھی مقدمے درج کر لئے جائیں، اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے،

شیخ رشید کو گرفتاری کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے، شیخ رشید کو شیخ رشید کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کے رو برو پیش کیا جائے گا

شیخ رشید کیخلاف درج ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو عمران خان کو مروانا چاہتا ہے، اس سلسلے میں تمام معلومات موجود ہیں جو وہ بتانے کے لیے تیار ہے، شیخ رشید نے تمام بیان تیار کردہ سازش کے تحت دیا، وہ سابق صدر کو بدنام کرنا چاہتا ہے، ایسا کرکے شیخ رشید احمد آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کے لئے مستقل خطرہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

شیخ رشید احمد کی تھانے سے تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا گیا،عوامی حلقے سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا کسی غریب کے ساتھ بھی تھانے میں ایسا سلوک کیا جاتا ہے کہ اسے ایس ایچ او کے کمرے میں بٹھایا جائے اور پھر اسے سگار پینے کی اجازت دی جائے یا پھر ایسی سہولت شیخ رشید جیسے ملزموں کو ہی حاصل ہے

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

Leave a reply