گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ سے) بجلی چوری سیکنڈل،جماعت اسلامی نے احتجاج کا اعلان

تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے گوجرہ میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بجلی چوری کے ایک بڑے اسکینڈل کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں بجلی کی تاروں پر کنڈے لگا کر واپڈا اور عوام کو لاکھوں روپے کا چونا لگایا جا رہا تھا۔

ڈاکٹر عطاء اللہ حمید کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر موقع سے فرار ہو گئے ہیں جبکہ بجلی چوری میں ملوث افراد کی شناخت کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عام عوام بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز سے پہلے ہی تنگ آ چکی ہیں اور اس کے باوجود افسر شاہی بجلی چوری میں ملوث ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور انہیں کڑی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ذمہ داران کو کٹہرے میں نہ لایا گیا تو جماعت اسلامی احتجاج کا اعلان کرے گی۔

Shares: