گوجرہ :ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل حیدر شاہ ہاکی کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ نے جیت لیا

گو جرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ س) گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری شہباز عمران میموریل ویلج سسٹم ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل حیدر شاہ ہاکی کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہاکی ٹیم نے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات گوجرہ میں جاری ویلج سسٹم ہاکی ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ حیدر شاہ ہاکی کلب اور کے کے ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدر شاہ ہاکی کلب نے شوٹ آؤٹ پر 4 گول کے مقابلہ میں 5 گول سے جیت لیا ،فیلڈ میں میچ 1-1 گول سے برابر رہا اس کے بعد دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پلنٹی شوٹ آؤٹ دیے گئے جن پر دونوں ٹیمیں 2-2 گول کرسکیں اور اس کے بعد رننگ پلنٹی شوٹ آؤٹ پر حیدر شاہ ہاکی کلب نے میدان مار لیا

حیدر شاہ ہاکی کلب کو ٹورنامنٹ جیتنے پر انتظامیہ کی جانب سے ونر ٹرافی کے علاؤہ کیش ایک لاکھ روپے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے کے ہاکی کلب کو رنر اپ ٹرافی کے علاؤہ کیش پچاس ہزار روپے انعام کے طور پر دیے گئے

فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمدنعیم سندھوتھے جنہوں نے فائنل میچ دیکھنے کے بعد انعامات تقسیم کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان علی ڈوگر،ڈی ایس اوچوہدری محمد جمیل بھی موجود تھے اس فائنل میچ کودیکھنے کیلئے خواتین سمیت شائقین ہاکی کی ایک بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی

Comments are closed.