گوجرانوالہ ڈویژن میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور
گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)گوجرانوالہ ڈویژن میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں , گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اور نارووال میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی منظوری دیتے ہوئے کمشنر نے اس توقع کااظہار کیا کہ تمام سرکاری فنڈز شفاف اور بہترین عوامی و قومی مفاد کے تحت استعمال کئے جائیں گے۔
کمشنر نے واضح کیاکہ دستیاب وسائل کو ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ خرچ کرنا متعلقہ افسران کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے اور حکومت کسی بھی صورت فنڈز کے استعمال میں بلا جواز تاخیر اور بد عنوانی کو برداشت نہیں کرے گی اورکسی شکایت کی صورت میں کرپشن ثابت ہونے پر ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالرؤف نے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ناروال میں ہائی ویز کے 3۔منصوبہ جات جنکی نظر ثانی تخمینہ لاگت 240.000ملین روپے کی منظوری دی گئی اس کے علاؤہ 55.373ملین روپے کی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سکیمز کا ازسر نو جائزہ لینے کا کہا گیا ۔منڈی بہاوالدین کی ہائی ویز کی ایک 81.133ملین روپے کی سکیم کی منظوری دی گئی ۔
سیالکوٹ کے 4منصوبہ جات کی نظرثانی شدہ سکیمز کی منظوری دی گئی ان منصوبوں میں ڈسپوزل ، ڈرینج،سولنگ،ٹف ٹائلز،نالیوں سمیت دیگر شامل ہیں ۔
اسی طرح گوجرانوالہ میں سرکٹ ہاؤس کی53.000ملین روپے کی منظوری فیز111کے لیٹر سے مشروط کر کے دی گئی جبکہ اے ڈی پی کے تحت پبلک ہیلتھ کے ایک 1184ملین روپے کا دو یونین میں سولر سسٹم کے ساتھ صاف پانی سمیت سیوریج،ڈرینج،گلیوں،نالیوں کی کل 6سکیمز ہر مجموعی طور پر 600.000ملین روپے کی منظظوری دی گئی