گوجرانوالہ:ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

گوجرانوالہ:باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی ) وزیر اعلٰی پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ اور وزیرآباد کا ناجائزمنافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 20 سے 26 مئی گوجرانوالہ میں 12 ہزار 869 چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 454 منافع خوروں کو 23 لاکھ 67 ہزار جبکہ وزیرآباد میں 4 ہزار 40 چھاپہ مارکاروائیوں میں 118 منافع خوروں کو 5 لاکھ 86 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، گوجرانوالہ میں 53 اور وزیرآباد میں 21 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات پر نان اور روٹی سمیت اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ و وزیرآباد کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے 20 مئی سے 26 مئی کے دوران گوجرانوالہ و وزیرآباد میں مجموعی طور پر 16 ہزار 9 سو 9 چھاپہ مارکاروائیاں کی گئیں اور 572 ناجائزمنافع خوروں کو 29 لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ پرائس مجسٹریٹس نے ناجائزمنافع خوری کرنے والے 74 دوکانداروں کو کو جرمانے کی عدم ادائیگی، قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر گرفتار کیا اور 8 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے۔

گوجرانوالہ سٹی میں 7 لاکھ 92 ہزار روپے، تحصیل صدر میں 8 لاکھ 35 ہزار، کامونکی میں 3 لاکھ 97 ہزار 500، نوشہرہ ورکاں میں 2 لاکھ 42 ہزار اور ضلع وزیرآباد میں 6 لاکھ 86 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی دوران پرائس کنٹرول ایکٹ، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 52 دوکانیں، گودام و دیگر کو سیل کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان سکندر نے ناجائزمنافع کی 25 خلاف ورزیوں پر 3 لاکھ 82 ہزار، اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز نے 27 منافع خوروں کو 2 لاکھ 88 ہزار، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالباسط نے 15 دوکانداروں کو 1 لاکھ 62 ہزار، اسسٹنٹ کمشنر کامونکی خرم مختار نے 16 دوکانداروں کو 1 لاکھ 43 ہزار، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے دو روز میں 13 دوکانداروں کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ نائب تحصیلدار سٹی محمد زبیر نے 1 لاکھ 20 ہزار، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صائمہ ارم نے 1 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائزمنافع خوری کی روک تھام حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں ہے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکموں کے افسران جنہیں پرائس مجسٹریٹس کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں وہ متحرک رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کم از 30 دوکانوں، سبزی و پھل منڈیوں، مارکیٹوں کو چیک کریں۔ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی اس ضلع میں کوئی گنجائش نہیں۔

Leave a reply