گوجرانوالہ میں سفاک شخص کی 9 سالہ ذہنی معذور بچی سے زیادتی

گوجرانوالہ میں سفاک شخص نے 9 سالہ ذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدرگوجرانوالہ کے علاقہ جنڈیالہ باغوالہ میں پیش آیا پولیس کا کہنا ہے کہ ذہنی معذوربچی کوعثمان نامی ملزم نے ہوس کا نشانہ بنایا اورفرارہوگیا۔

رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

ایس پی سول لائنز اسدالرحمان کے مطابق پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اورٹیم بنائی گئی آئی ٹی ٹیم کی مدد سے ملزم کا پتا چلایا گیا اور چند گھنٹوں بعد ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے بچی کامیڈیکل اورملزم کاڈی این اے کروارہے ہیں، درندہ صفت شخص کوسخت سزا دینے کی کوشش کی جائے گی۔

ڈجکوٹ:کم سن بچوں سے زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے

قبل ازیں ڈجکوٹ کے اسکول میں‌ اول کلاس کے طالب علم 5 سالہ سلیمان کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا تھا ڈجکوٹ پولیس کا کہنا تھا کہ اوباش ملزم ریشماں نے بیٹھک میں لے جا کر کم سن سلیمان کو درندگی کا نشانہ بنایا ، یہ واقعہ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ عباس ٹاون میں پیش آیا ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا پولیس نے 7 گھنٹے بعد مقدمہ درج کیا-

راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکی کا دردناک قتل،لاش کے ٹکڑے کر کے سڑک پر پھینک دیئے

قبل ازیں میانوالی میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی نرس کے ساتھ رات بھر ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی اور اس کے بعد زخمی حالت میں نرس کو برہنہ کرکے عبید نور روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئےتھے ریسکیو نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی ہسپتال پہنچ گئی تھی-

قبل ازیں ایک اورواقعہ میں سرائے مغل میں 13 سالہ غیر مسلم بچی سے اسلحہ کے زور پر زبردستی مبینہ زیادتی کا واققہ پیش آیا تھا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا تھا-

نانا کو نواسی پر ترس نہ آیا،ٹوکہ سے کاٹنے کی کوشش،تشدد،سفاکیت کی انتہا،ویڈیو وائرل

Comments are closed.