گوجرانوالہ، ن لیگی رکن اسمبلی کے گھر کا انڈوں اور لوٹوں کے ساتھ گھیراو
گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تو ن لیگی کارکنوں نے ایم پی اے کے گھر کا گھیراو کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں ن لیگی کارکنوںنے ایم پی اے اشرف انصاری کے گھر کا گھیراؤکیا. اور انڈے اور لوٹے اٹھا کر گھر کے باہر احتجاج کیا، جس کے بعد اچانک فائرنگ ہوئی جس سے مظاہرین میں بھگدڑ مچ گئی، مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ مظاہرے کے دوران اشرف انصاری کے گھرسے ہوائی فائرنگ کی گئی.
وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے
فائرنگ کی آواز کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے تین افرادکوحراست میں لے لیا
واضح رہے کہ ایم پی اے اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے .
نون لیگ میں ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سینیٹرز کا فاروڈ بلاک بھی سامنے آگیا، باغی کی خاص رپورٹ
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے.باغی ٹی وی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلہ میں کئی اراکین اسمبلی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ مناسب موقع پر اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چند دن قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خاص طور پر ملاقات کی تھی اس کے بعد سے وزیر اعلیٰ پنجاب متحرک ہیں اور ن لیگی اراکین سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں.