گوجرانوالہ، باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) صوبائی وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (پرانا ڈی ایچ کیو ہسپتال) اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اہم ترجیح ہے، صوبہ بھر کے ہسپتالوں کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،تمام بنیادی مراکز صحت کو ایک ڈیڑھ سال میں بہترین طبی سہولیات سے آراستہ کر دیا جائےگا،

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کو انکے گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، پنجاب کے ہسپتالوں کی بہتری اور جدید طبی آلات اور مشینری کی خریداری کے لئے 15 ارب کے فنڈز فراہم کر دئیے گئے ہیں،

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ آج کے دورے کا مقصد جاری تعمیراتی کاموں کا موقع پر پہنچ کر جائزہ لینا ہے، اچھا کام کرنے والوں کی تعریف اور سست رفتار سےکام کرنے والوں کی سرزنش کی جائے گی،

ایم ایس ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عادل ،سی ایس او ڈاکٹر عمر شہباز ،ڈائریکٹر فنانس عابد علی و دیگر کی صوبائی وزیر کو بریفنگ

ایم ایس ڈاکٹر ارشاد اللہ نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے پانچ شعبہ جات او پی ڈی ،ایڈمن،ریڈیالوجی،لیور اور کارڈیالوجی مکمل طور پر فنکشنل کر دیا گیا ہے، سرجری ،میڈیسن،گائنی ،ٹراما سنٹر، سمیت دیگر تمام شعبوں کو 30 جون سے پہلے فنکشنل کر دیا جائے گا،

ایم اینڈ آر کے لیے 627 ملین روپے مختص کیے گئے تھے ، ابتک ایم اینڈ آر کے 358ملین خرچ ہو چکے ہیں ، ایے ڈی پی کے 882ملین میں سے 447ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں

ہسپتال کی تزئین و آرائش کے بعد تمام شعبہ جات 30 تک فعال کر دئے جائیں گے ،

صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال میں روزانہ 1800مریضںوں کو او پی ڈی سروسز فراہم کی جا رہی ہیں ۔

Shares: