گجرات،ہسپتال کی چھت گر گئی ایک خاتون کی موت ،کئی مریض زخمی
گجرات کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت تعمیراتی کام کی وجہ سے گر گئی
عزیز بھٹی اسپتال گجرات کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے کے نتیجہ میں منڈی بہاوالدین کی 45 سالہ خاتون موقع پر جانبحق جبکہ اسٹاف کے تین افراد سمیت 9 مریض زخمی ہو گئے ہیں، واقعہ کے بعد اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی وارڈ میں داخل مریضوں سمیت ملحقہ وارڈز کو خالی کروا کے مریضوں کو وارڈز اور راہداریوں میں شفٹ کر دیا گیا،،ڈی سی گجرات صفدر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واقعہ پر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت سزادی جائے گی ۔
وفاقی وزیر سالک حسین کا کہنا ہے کہ آج عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں زیر مرمت عمارت میں ہونے والا واقعہ نہایت افسوسناک اور ناقابل معافی ہے۔ جس میں 7 مریض معمولی زخمی جبکہ ایک مریضہ اللہ کو پیاری ہوئیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ ذمہ داروں کا تعین کرنےکیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سفارشات کے مطابق ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
آج عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں زیر مرمت عمارت میں ہونے والا واقعہ نہایت افسوسناک اور ناقابل معافی ہے۔ جس میں 7 مریض معمولی زخمی جبکہ ایک مریضہ اللہ کو پیاری ہوئیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ ذمہ داروں کا تعین کرنےکیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سفارشات کے… pic.twitter.com/wkbPjXYPXi
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) April 24, 2024
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ غفلت اور کوتاہی کا ارتکا ب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے