پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور موسلادھار بارش ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی : لاہور میں ایک سو دو کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی آندھی آئی۔ گوجرانوالہ اور گرد و نواح میں آندھی کے باعث مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی۔
جہلم اور ظفروال میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی پیشگوئی
گجرات میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف واقعات میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئےلاری اڈا میں سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص جبکہ گرین ٹاؤن میں درخت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔
مچھلی چوک میں بل بورڈ تلے دب کر خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ سیشن کورٹ روڈ پر مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔