گجرات میں پرویز الہی کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ

0
49

گجرات : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق گجرات میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہ ہاؤس پر پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے پولیس اہلکاروں نے رہائش گاہ کے تمام کمروں کی تلاشی لی اور ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی پرویز الٰہی کے بارے میں بھی پوچھتے رہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب گھر پر نہیں ملے تاہم کچھ دیر بعد اہلکار واپس چلے گئے تین ملازمین پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیئے گئے۔

ہمارےگھر پر ریڈ کسی اندر کے بندے نے کروائی. چوہدری سالک حسین کا دعویٰ


چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایک بار پھر چھاپہ مارا ہے، پولیس کی نفری چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے،پولیس کے پاس سرچ وارنٹ نہیں ہے۔

اس کے علاوہ گجرات میں ہی چوہدری وجاہت حسین کی رہائش گاہ پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس اہلکار نت ہاؤس کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے البتہ تلاشی اور ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد واپس چلے گئے۔

جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

دوسری جانب اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا ہے کہ کنجاہ ہاؤس میں چھاپے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، یہ پولیس کی کارروائی ہے۔

Leave a reply