گوجرانوالہ جلسہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گا، قمر زمان کائرہ
باغی ٹی وی : پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گواجرانولہ جلسہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گا ۔
چئیرمن بلاول بھٹو بڑے جلوس کے ساتھ لالہ موسٰی سے گوجرانولہ پہنچیں گے۔گوجرانولہ ڈویژن کے جیالے اپنے قائد بلاول بھٹو کا پر تپاک استقبال کریں گے۔
16 اکتوبر کا جلسۂ حکومت مخالف تحریک کا مومنٹم سیٹ کردے گا۔گوجرانولہ سے شروع ہونے والی پی ڈی ایم کی تحریک اپنے منتقی انجام تک پہنچے گی۔
اب اپوزیشن جماعتیں اور عوام اس حکومت سے چھٹکارے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
عوام حکومت سے تنگ آچکے ہیں پنجاب کے تفصیلی دورے پرآ رہا ہوں ، بلاول
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے پیپلزپارٹی پنجاب تیار ہے.حکومت کے فاشسٹ ہتھکنڈوں کے خلاف جیالے پہلے ہی متحرک ہوچکے ہیں۔ مزاحمتی تحریکوں کو کامیاب بنانے کا تجربہ صرف جیالوں کے پاس ہے.