پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ اُن میں جان لیوا کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں

باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ اُن میں جان لیوا کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سلمان احمد نے لکھا کہ دوستو بری خبر یہ ہے کہ میرے ڈاکٹر ایبیلی کے مطابق میں کووڈ 19 کا شکار ہوں جس کی تشخیص کا ٹیسٹ میں جلد ہی کرواؤں گا

انہوں نے لکھا کہ خوشخبری یہ ہے کہ مجھے معمولی زکام ہے کورونا کی علامات کے بعد سے وہ امریکی ریاست نیویارک میں آئیسولیشن میں ہیں

سلمان احمد نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے ہاتھ دھو رہے ہیں بھاپ بھی لے رہے ہیں گرم پانی کا استعمال بھی کررہے ہیں


گلوکار سلمان احمد مداحوں کو لکھا کہ وہ سب کی دعاؤں کے بے حد شکر گزار ہیں

اپنے ایک اور ٹویٹ میں سلمان احمد نے مداحوں کو خود کو محفوظ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے لکھا دوستو میں اپنی فیملی کے ساتھ امریکی ریاست نیویارک میں آئیسولیشن میں ہوں مہربانی کر کے خود کو اس خطرناک وبا سے محفوظ رکھیں


گلوکار نے لکھا کہ وہ بھی نزلہ و زکام جیسی علامات محسوس کرتے ہی فوراً کورونا ٹیسٹ کروائیں گے


گلوکار نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ہر مشکل کے ساتھ ہی آسانی ہے اور غم سے جُڑی خوشی یہ اتار چڑھاؤ عرش اور فرش ہی یہ کھیل کی زندگی

Shares: