لاہور: معروف گلوکار علی عظمت نے بائیک یورپ کے سفر کا اعلان کردیا ہے۔
دنیا بھر میں اپنے راک اور صوفی گلوکاری کا سکہ چلوانے والے معروف گلوکار علی عظمت بائیک پر مختلف مقاموں کی سیر کرتے ہیں لیکن اب انہوں نے ایک منفرد سفر کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ برِاعظم یورپ میں کئی ممالک کا سفر بائیک پر طے کریں گے.
علی عظمت نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں سے نئے سفر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر سال نئی نئی باتیں شیئر کرتا ہوں لیکن اس سال اب ایک نئے ایڈوینچر کا ارادہ کیا ہے جس میں موٹر سائیکل پر یورپ کے سفر پر جا رہا ہوں جو انگلینڈ سے شروع ہوگا اور فرانس سے ہوتے ہوئے دیگر تمام ممالک تک جائے گا۔
علی عظمت نے یہ بھی بتایا کہ موٹر سائیکل پر یورپ کا 22 سے 23 روز کا یہ سفر 12000 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ امید ہے کہ ہمیں اس سفر کے دوران موسم خوشگوار ملے گا لیکن کئی مقاموں پر سردی بھی زیادہ ہوگی۔ میں یہ سفر اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے کر رہا ہوں اور اس سفر کے دوران میں روزانہ مختلف مقام کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتا رہوں گا تاکہ میرے ساتھ میرے مداح بھی اس سفر سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔
علی عظمت نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے تاکہ وہ اس سفر میں کامیاب ہوں جائیں.