گوجرخان (قمرشہزاد) گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلیانہ میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر باغی ٹی وی پر چلنے والی خبر پر وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے راولپنڈی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی،
گزشتہ کافی عرصہ سے سکول میں بچیوں کے بیٹھنے کے لیے فرنیچر میسر نہیں تھا اور سکول کی باونڈری وال بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ معروف تجزیہ نگار شہزاد قریشی نے اس اہم مسلے میں انتہائی کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی میں کھلبلی مچ گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی طارق محمود نے معروف تجزیہ نگار شہزاد قریشی سمیت گرلز ہائی سکول گلیانہ کی انتظامیہ سے رابطے کیا۔ مزید برآں ضلعی انتظامیہ نے بھی گوجرخان انتظامیہ سے رابطہ کیا اور مقامی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان فوری طور پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلیانہ پہنچے اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام نے سکول کی باونڈری وال کی تعمیر اور سکول میں بنچز اور کرسیاں فراہمی کا تحرک شروع کر دیا۔
اہلیان علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس لینے اور ترجیح بنیادوں پر باونڈری والز تعمیر اور فرنیچر کی فراہمی پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار شہزاد قریشی کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اظہار تشکر کیا۔








