اسلام آباد؛ گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان سی آئی اے پولیس ٹیم نے گرفتار کرلیئے

0
39

گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیئے ہیں

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق؛ گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیئے ہیں. انہوں نے کہا کہ شہریوں کو گن پوائنٹ پر نقدی و قیمتی اشیاء سے محروم کرنے والے دو ملزمان کو سی آئی اے پولیس ٹیم نے گرفتار کرکے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ برآمد کر لیا.


جبکہ دوسری شہر جڑواں شہر راولپنڈی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈرگ مافیا سے وابستہ لیڈی سمگلر کو گرفتار کرلیا۔ پیرودھائی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کےدوران لیڈی سمگلر کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 1 کلوگرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت فوزیہ صفدر کے نام سے ہوئی جو اس سے پہلے بھی جیل سے ضمانت پر رہا ہوئی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادیوں کے نام پر لوٹنے والی جعلساز دلہن گرفتار
انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی
میرے پاس کس کس کی اور کونسی کونسی ویڈیوز موجود ہیں؟ طیبہ گُل کا تہلکہ خیز انکشاف
پاکستان نے فیٹف کی 40 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرلیا، گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان
برطانیہ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
ایس ایس پی سٹی ماہم خان نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی تلاش شروع کردی ہے جلد گرفتار کرینگے۔
دوسری جانب اے این ایف نے بہاولپور کے رہائشی کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 80 کیپسول برآمد کیے۔ اینٹی نارکوٹکس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کے پیٹ سے برآمد کیے گئے کیپسولز کا مجموعی وزن 430 گرام ہے۔

Leave a reply