گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں. نگران وزیراعلی پنجاب

0
55
mohsin naqvi

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گردوں کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کے خلاف پولیس نے کارروائی کی ہے، پولیس گزشتہ ڈیرھ ماہ سے اس ایشو پر کام کر رہی تھی جبکہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ ڈاکٹر فواد نامی گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں، ملزم کا شاگرد جو آپریشن میں معاونت کر رہا تھا وہ موٹر مکینک تھا، موٹر مکینک ہی بے ہوشی کی دوا دیتا تھا۔

نگران وزیراعلی پنجاب کے مطابق ڈاکٹر فواد پہلے بھی پانچ دفعہ گرفتار ہو چکا ہے، 328 لوگ جن کے اس نے گردے نکالے ہیں ان کا ریکارڈ ہمارے پاس آچکا ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ پرائیوٹ گھروں میں آپریشن کرتے تھے، یہ مقامی اور بیرون ملک مقیم لوگوں کے بھی آپریشن کرتے تھے اور بیرون ملک مقیم لوگوں سے یہ آپریشن کا ایک کروڑ روپیہ لیتے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نواز شریف کا استقبال؛ زیادہ بندے لانے پر ہونڈا 125 بائیک مگر پٹرول اپنا
پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع
ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف
محسن نقوی نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے مجرم کو کیفر کردار تک پہنچا دیں، ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے قوانین موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گردوں کی بیماری کو لے کر مایوس لوگ ایسے گینگز کی طرف دیکھتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ پہوٹا پر ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے، انہوں نے مزید بتایا کہ328 آپریشنز کے معاملے پر اب تک تین اموات ہوئی ہیں، اس دفعہ کوشیش ہوگی کہ زیادہ مضبوطی سے ان ملزمان کا چالان پیش ہو، پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو زیادہ فعال ہونا چاہئیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آنکھوں کی بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر دو مرکزی ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

Leave a reply