گرو میں خواجہ سرا کا کردار کرنا میرے لئے چیلنج تھا سو قبول کیا علی رحمان خان

خواجہ سراہوں کے بہت سارے مسائل ہیں جن کو جاگر کرنے کی ضرورت ہے
0
44
ali rehman khan

اداکار علی رحمان خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فنکار کو ہمیشہ مختلف کردار کرنے کی بھوک رہتی ہے، میرا بھی شمار ایسے فنکاروں میں ہوتا ہے جو اچھے اور منفرد کردار کی تلاش میں رہتے ہیں. فنکار کوئی بھی ہو اسکی کوشش ہوتی ہے کہ وہ الگ الگ کردار کرکے اپنا نام بنائے اپنی پہچان بنائے. انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جب بھی کسی فنکار کو الگ کردار آفر ہو تو وہ اس کو جھپٹ لے.

علی رحمان خان نے ”گرو ڈرامہ سیریل میں خواجہ سرا کا کردار کیا ہے ، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میرے پاس جب یہ کردار آیا تو مجھے لگا کہ یہ میرے لئے ایک چیلنج ہے مجھے اسکو ضرور قبول کرنا چاہیے” لہذا میں نے فورا حامی بھر لی. اس کردار کوکرنے کےلئے مجھے بہت محنت کرنا پڑی کیونکہ میں سکرین پر خواجہ سرا ہی لگنا چاہتا تھا. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خواجہ سراہوں کے بہت سارے مسائل ہیں جن کو جاگر کرنے کی ضرورت ہے اور ہمارے ہاں اب ایسی کہانیاں بننا شروع ہو گئیں ہیں‌جو ان کے مسائل کو اجاگر کررہی ہیں اہم بات یہ ہے کہ شائقین ایسے ڈراموں کو ہضم کرنے لگے ہیں.

بشری انصاری نے کس فنکارہ کی تصویر اپنے کمرے میں‌لگا رکھی ہے؟‌

وہ فلیٹ جس نے بہت سارے فنکاروں کو کامیابی دی

جسمانی طور پر معذور ہونے والی لڑکیوں کے مسائل کو کہانیوں کی صورت میں دکھانے کی ضرورت ہے حبا بخاری

Leave a reply