گستاخ رسول کے خلاف سٹیزن پورٹل پر کی گئی شکایت پر کیا جواب ملا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : سٹیزن پورٹل پر ایک گستاخ رسول کے خلاف تمام تر ثبوت کے ساتھ کمپلین کی گئی ۔ 6 دن بعد جواب آیا کہ ثبوت لے کر دفتر آجائیں۔ اس کمپلین کے کو فاروڈ کرنے والے شخص ہنس مسرور بدوی نے کہا کہ اگر دفتر ہی جانا تھا تو یہ ایپ بنانے کا فائدہ کیا ہے .ایسی ہی شکایات کئی ایک صارفین کی ہیں، جنہوں نے کئ بار کمپلین کی اور انہیں کوئی خاطر خواہ جواب نہیں‌ملایا ان کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا.صارفین نے ایسی صورت حال پر اپنا رد عمل دیتےہوئے کہا کہ سرکاری اہلکار کے ایسے رویے ہی سے لوگ تنگ تھے اور ان کی دفاتر اور افسران تک رسائی نہ تھی ، اب اگر یہ سہولت ملی ہے تو اس پر جواب بھی فوری اورموثر ہونا چاہیے ، ورنہ اگر اس ایپ کے بعد بھی یہی کچھ رہنا ہے تو لوگوں کا اعتبار ان ایپ سے بھی اٹھ جائے گا.صارف نے کہا کہ اگر اپنے ادارے کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو ایسے اشوز پر ایکشن لیں۔ اور اگر عوام کو ایپ کے بعد بھی سرکاری دفاتر اور تھانوں کا چکر ہی کاٹنا ہے تو پھر ایپ بند کر دیں۔ ہم تو اصل میں ان اداروں سے بیزار تھے اور ایپ پر بھروسا کرنے لگے تھے

Shares: