وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد نے پمز اسپتال کا دورہ کیا
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان میں منکی پاکس کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد گذشتہ سال سے اب تک رپورٹ ہونیوالے کیسز کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔ اس بیماری میں دس سے پندرہ روز پہلے بخار ہوتا ہے اور اگلے21 دن تک جسم پر خارش ظاہر ہوتی ہے ،اگر کسی میں اس کی علامات پائی جائیں تو اس کو قرنطینہ کر دیا جائے۔ اس کی ادویات وہی ہیں جو بخار دورمیں استعمال ہوتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق فی الحال کسی ویکسین کی ضرورت نہیں ہے ، افریقہ، امریکہ اورخلیج ممالک سے پاکستان آنے والے افراد پر خصوصی نظر رکھی جائے گی ، 1970 میں یہ وائرس افریقہ میں جانوروں میں سامنے آیا جو اب انسانوں میں منتقل ہوا ہے ۔
ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ اگر کسی میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوں تو اسے آئیسولیٹ ہونا چاہیے،خیبر پختونخوا حکومت نے کیس سامنے آنے پر فیملی کو آئسولیٹ کیا اور احتیاطی تدابیر اختیار کیا، اس وائرس سے دنیا میں 200 کے قریب اموات ہو چکی ہیں.اب تک منکی پاکس کے پنجاب میں 4، خیبر پختونخواہ میں 3، اسلام آباد سندھ بلوچستان میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ۔ زیادہ تر کیسسز ان لوگوں میں سامنے آئے جو گلف ممالک سے سفر کرکے پاکستان آئے،
ڈاکٹر مختار احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی صدارت میں منکی پاکس سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں ٹیسٹنگ لیبارٹریز، کٹ اور ادویات سے متعلق بریفنگ دی گئی،وزیرِ اعظم کو ایئر پورٹس اور بارڈر پر انتظامات سے متعلق آگاہ کیا گیا،آج تک دنیا میں منکی پاکس 99 ہزار لوگوں میں پازیٹو آیا ہے، پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس 11 اپریل 2023ء میں سامنے آیا تھا،منکی پاکس کے 90 سے 95 فیصد مریض صحتیاب ہو جاتے ہیں۔
پاکستان میں منکی پاکس کے پہلے مریض کی تصدیق
ترجمان وزارت قومی صحت کا کہنا تھا کہ ایم پاکس ایک نیا وائرس ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھبرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر کسی میں علامات ظاہر ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ایم پاکس کی علامات میں بخار، جسم پر دانے، سر درد، اور دیگر فلو جیسی علامات شامل ہیں۔ یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں قریبی رابطے کے ذریعے پھیل سکتا ہے، لہذا اس حوالے سے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت پاکستان اور وزارت قومی صحت ملک میں اس بیماری کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں
منکی پاکس عالمی ایمرجنسی قرار،پاکستان بھی متحرک، اقدامات
ممکنہ منکی پاکس کیسز اور بارڈر ہیلتھ سروسز ہدایات کی روشنی میں ایئرپورٹس پر حفاظتی انتظامات
پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا،
اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ