میں آپکی توقعات سے بھی بڑا ایکشن لونگا،چیف الیکشن کمشنر

ecp

گزشتہ روز میری بیٹی کو ہراساں کیا گیا، پی ٹی آئی وکیل انور منصورکا الیکشن کمیشن میں الزام

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی

پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے کہا کہ گزشتہ روز میری بیٹی کو ہراساں کیا گیا، میں اسکی اجازت نہیں دونگا، میری بیٹی نے کہا کہ میرے پاس موبائل نہیں ہے لیکن کہا گیا کہ آپکی تلاشی لینی ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ میں نے ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ موبائل کا زبانی پوچھیں، تلاشی مت لیں، پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے کہا کہ آج مجھے بھی کہا گیا کہ آپ تلاشی دیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ میں آپکی توقعات سے بھی بڑا ایکشن لونگا،

انور منصور نے کہا کہ پالیسی میں لکھا تھا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کے تحت فنڈ اکھٹا ہوگا،جتنے پی ٹی آئی نے اکاونٹ ظاہر کیے اتنے کی ضرورت بھی نہیں تھی،احسن اینڈ احسن چارٹرڈ اکاونٹ کمپنی کو پی ٹی آئی نے ٹاسک دیا،ایک جماعت اپنے اکاونٹ کو درست کرنا چاہتی ہے، 2010میں پی ٹی آئی امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں ڈونیشن پالیسی شامل کی گئی ہے کچھ لوگوں نے غیر قانونی طور پر پی ٹی آئی کا نام لیکر فنڈنگ اکٹھی کی تھی پارٹی چیئرمین نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں ،سینٹرل سیکریٹری فنانس کی اجازت کے بغیر اکٹھی کی گئی فنڈنگ سے متعلق ہدایات دیں، سینٹرل فنانس کمیٹی کی اجازت کے بغیر کوئی فنڈنگ ہوئی تو پی ٹی آئی ذمہ دار نہیں،

ممبر الیکشن کمیشن ناصر درانی نے استفسارکیا کہ فنڈنگ کے ذرائع کیا تھے؟ انور منصور نے کہا کہ ذاتی حیثیت میں فنڈنگ لی گئی،پی ٹی آئی نے فنڈنگ کی تمام تفصیلات ا سکروٹنی کمیٹی میں جمع کرائیں کسی سیاسی جماعت نے فنڈنگ کی تفصیلات اتنے جامع انداز میں مرتب نہیں کیں پی ٹی آئی فنڈز کا بین الاقوامی معیار پر ایکسٹرنل آڈٹ بھی کرایا جاتا رہا، فنڈنگ کے غیر قانونی استعمال روکنے کیلئے چیکس اینڈ بیلنسز رکھے گئے،2013میں پارٹی فنڈنگ کا نظام بہتر بنانے کیلئے سینٹرل فنانس کمیٹی نے خط لکھا،2013سے قبل فنڈنگ میں مسائل تھے جس پر پارٹی چیئرمین نے خط لکھا،غلطیوں کی نشان دہی کے بعد ذمہ داروں کو وارننگ لیٹر بھی دیئے گئے،

ممبر ناصر درانی نے کہا کہ 2009سے 13 تک کی فنڈنگ کی ہی تحقیقات کی جارہی ہیں، انور منصور نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فنڈنگ مسائل کے حل کیلئے فنڈنگ پالیسی بنائی،ممبر سندھ نے استفسارکیا کہ احسن اینڈ احسن پر پھر آپ کا اعتماد رہا؟ انور منصور نے کہا کہ احسن اینڈ احسن ریگولر آڈیٹر نہیں تھے،احسن اینڈ احسن کی رپورٹ پی ٹی آئی کا آڈٹ تصور نہیں کیا جاسکتا،

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے تا ہم پی ٹی آئی دوبارہ عدالت پہنچی گئی اور اس فیصلے کو چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا، اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

Comments are closed.